vosa.tv
Voice of South Asia!

این وائی پی ڈی میں پاکستانی نژاد انسپکٹر عدیل رانا کو اہم ذمہ داری مل گئی

0

نیویارک  پولیس ڈیپارٹمنٹ میں  تعینات  پہلے پاکستانی نژاد انسپکٹر  عدیل  رانا کو   کاونٹر  ٹیرر ازم  ڈویژن میں اہم  زمہ داری  ملنے پر پاکستانی   کمیونٹی کے افراد  مبارکباد دینے ان کے دفتر  پہنچ گئے ۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ  میں پہلے  پاکستانی نژاد انسپکٹر اور کمانڈنگ آفیسر عدیل رانا کو   کاونٹر  ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ڈویژن  کے آپریشنل سپورٹ سیکشن میں  اہم زمہ داری مل گئی۔ اس خوشی میں  پاکستانی  کمیونٹی کی سماجی و کاروباری شخصیات  عدیل رانا کو مبارکباد دینے ان کے  دفتر پہنچ گئیں اور وہاں جشن منایا۔ وفد میں  مکی مسجد کے صدر  ظفر اقبال،  راجہ آزاد گل،  رانا سعید ، عزیز  بٹ   اور دیگر شامل  تھے ۔اس موقع پر این وائے پی ڈی میں ڈپٹی   چیف  ریچی  ٹیلر، مسلم آفیسر سوسائٹی کے صدر اور ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر، ڈپٹی  انسپکٹر جہانگیر اشرف  اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔شرکا نے عدیل رانا کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور ان کی مزید  ترقی و کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.