اسپین میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا بڑا اعلان
اسپین میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کے لیے قانونی حیثیت حاصل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے، جس کے بعد ہزاروں افراد نے درخواستیں جمع کروانا شروع کر دیں۔
حکومتی اعلان کے مطابق اس بڑے پروگرام کے تحت لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے، جو برسوں سے بغیر دستاویزات کے ملک میں رہائش اور کام کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس اسکیم کے تحت وہ افراد درخواست دینے کے اہل ہوں گے جو کم از کم پانچ ماہ سے اسپین میں مقیم ہوں اور جن کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو۔ کامیاب درخواست دہندگان کو ایک سال کے لیے رہائشی اجازت نامہ دیا جائے گا، جس میں بعد ازاں توسیع بھی ممکن ہوگی۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ جون کے اختتام تک مقرر کی گئی ہے۔اسپین کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک کی معاشی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیونکہ بڑھتی عمر کی آبادی کے باعث معیشت کو سہارا دینے کے لیے مزید افرادی قوت درکار ہے۔ حکام کے مطابق تارکینِ وطن کو قانونی دائرے میں لانے سے ٹیکس نظام اور سوشل سکیورٹی میں بھی بہتری آئے گی۔