vosa.tv
Voice of South Asia!

کویت میں شہریت قانون میں بڑی تبدیلی، ہزاروں افراد متاثر

0

کویت میں شہریت کے 1959 کے قانون میں حالیہ ترامیم کے بعد ہزاروں افراد اپنی شہریت سے محروم ہو گئے ہیں، جبکہ حکومت نے قوانین کو مزید سخت بنا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئے صدارتی فرمان کے تحت شہریت حاصل کرنے والوں کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر اپنی دوسری شہریت ترک کریں، بصورت دیگر ان کی کویتی شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2 ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم کی جا چکی ہے، جبکہ حکام نے اس عمل کا دائرہ بھی وسیع کر دیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت جعلی معلومات فراہم کرنے، قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں یا ریاستی مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کی شہریت واپس لی جا سکتی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ جس فرد کی شہریت منسوخ ہوگی، اس کے خاندان کے دیگر افراد کے پاسپورٹس بھی واپس لیے جا سکتے ہیں، تاہم متاثرہ افراد کو محدود وقت کے اندر اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ایک اور بڑی تبدیلی کے تحت غیر ملکی والدین کے بچوں کو اب خودکار شہری تسلیم نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں بعد میں اپنی شہریت کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ماہرین کے مطابق یہ اقدامات ایک وسیع حکومتی مہم کا حصہ ہیں، جس کے تحت اب تک ہزاروں افراد اپنی شہریت کھو چکے ہیں۔یاد رہے کہ کویتی شہریت کو انتہائی قیمتی سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس کے حامل افراد کو مفت علاج، رہائش میں سبسڈی، الاؤنس اور دیگر سرکاری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.