vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل اور حزب اللہ گولان پہاڑی پر ہونے والے حملے سے لاتعلق

0

راکٹ حملے کے نتیجے میں فٹ بال کھیلتے ہوئے نوعمر سمیت12بچے جان سے چلے گئے ،وسیع جنگ چھیڑنے کا خطرہ بڑھ گیا

اسرائیل:اسرائیل کے زیر کنٹرول گولان کی پہاڑیوں پر ہفتے اور اتوار کی دیر رات بڑا راکٹ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں فٹ بال کھیلتے ہوئے نوعمر سمیت12بچے جان سے چلے گئے جبکہ20افراد زخمی ہوئے ۔واقعہ کے فورا بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق  اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا۔واقعہ کے بعد اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر ہونے والے حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا جبکہ حزب اللہ نے حملے سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔دوسری جانب  اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ حزب اللہ اس حملے کی بھاری قیمت ادا کرے گی جو اس نے ابھی تک ادا نہیں کی ہے۔اسرائیلی فوج کے چیف ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اسے اسرائیلی شہریوں پر سب سے مہلک حملہ قرار دیا جس نے غزہ میں جنگ کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ 20 دیگر زخمی ہیں۔حزب اللہ کے مرکزی ترجمان محمد عفیف نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ گروپ مجدل شمس کے قصبے پر حملہ کرنے کی واضح طور پر تردید کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.