vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران میں امریکی شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت

0

امریکا نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر امور نے نئی سفری ایڈوائزری میں خبردار کیا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال غیر یقینی ہے، اس لیے شہری کسی تاخیر کے بغیر ایران سے نکل جائیں۔

حکام کے مطابق یہ ہدایت سوشل میڈیا اور سرکاری ذرائع کے ذریعے جاری کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی فضائی حدود جزوی طور پر کھلنے کے بعد محدود پروازیں بحال ہوئی ہیں، لہٰذا شہری اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد از جلد دستیاب پروازوں کے ذریعے روانہ ہو جائیں۔امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ شہری اپنے سفری انتظامات خود کریں اور مسلسل سرکاری اپ ڈیٹس سے آگاہ رہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے فوری انخلا ہی محفوظ راستہ ہے۔محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ ایران میں موجود امریکی شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بلا تاخیر ملک چھوڑ دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.