بیساکھی تہوار،نیویارک پولیس ہیڈ کوراٹر میں سکھ کمیونٹی کے لیے جشن کا سماں
نیویارک:نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی سکھ آفیسرز ایسو سی ایشن نے اپنا تیسرا سالانہ سکھ ثقافتی ورثہ اور بیساکھی کا تہوار بھرپور جوش و جذبے سے منایا۔نیویارک پولیس کے ہیڈ کوارٹرز ون پولیس پلازہ میں سکھ کمیونٹی کے لیے جشن کا سماں ہے۔این وائے پی ڈی کی سکھ آفیسرز ایسو سی ایشن نے اپنے تیسرے سالانہ سکھ ثقافتی ورثہ اور بیساکھی کا تہوار بھرپور جوش وجذبے سے منایا جس میں سکھ کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔تقریب میں نیویارک پولیس میں شامل مختلف کمیونٹی کے افسران بھی شریک ہوئے۔سکھ ایسوسی ایشن نے اپنے ساتھی پولیس افسران واہلکاروں کو اپنی روایتی پگڑیاں پہنائیں۔اس موقع پر پولیس پلازہ کو خوبصورت انداز میں سجایا بھی گیا تھا۔ثقافتی ورثے اور بیساکھی کے تہوار کی تقریب میں سکھ کمیونٹی کے رہنما بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ ایسوسی ایشن نے اپنے مہمانوں کے لیے مختلف انواع واقسام کے پکوان تیار کروائے اور ان کی خاطر تواضع کی سکھ آفیسرز ایسو سی ایشن کا کہناہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جس طرح تمام مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مذہبی رسومات اور ثقافتی تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے اس کی مثال شاید ہی کہیں ملتی ہو۔ آخر میں سکھ آفیسرز ایسو سی ایشن کی طرف سے پولیس افسران میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے ۔