vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:راجہ ساجد ایک مرتبہ پھر بروکلین میلہ 2024 کےچئیرمین منتخب

0

راجہ ساجد بروکلین میلے کے2014سے چئیرمین منتخب ہورہے ہیں،اور میلے کا کامیابی سے انعقاد ہورہا ہے۔عزیز بٹ

بروکلین:راجہ ساجد کو بروکلین میلہ 2024 کا چئیرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری عزیز بٹ نے بروکلین میں ایک تقریب کے دوران راجہ ساجد کو چئیرمین منتخب کئے جانے کا اعلان کیا۔نیو یارک میں پاکستانی  کمیونٹی کی معزز اور  معروف شخصیت راجہ ساجد  ایک مرتبہ پھر بروکلین میلہ کے چئیرمین منتخب ہو گئے۔ راجہ ساجد رواں برس اگست میں ہونے والے بروکلین میلے کے چئیرمین ہونگے۔بروکلین کے علاقے میں منعقدہ ایک پروگرام میں مرچنٹ ایسوسی ایشن کے جرنل سیکریٹری عزیز بٹ نے راجہ ساجد کے چیرمین بروکلین میلہ  منتخب ہونے کا اعلان کیا۔عزیز بٹ نے کہا کہ راجہ ساجد2014 سے بروکلین میلہ کے چئیرمین منتخب ہوتے آرہے ہیں  اور ان کی قیادت میں بروکلین میلہ کامیابی سے منعقد ہورہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس سال بھی میلہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔بروکلین میلہ کا ایک مرتبہ پھر چئیرمین منتخب ہونے پر راجہ ساجد نے عزیز بٹ، جاوید خان ، پرویز چوہدری سمیت بروکلین میلہ کمیٹی کا مسلسل اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم سب  ملکر میلے کو کامیاب بنائیں گے میلہ  کسی ایک سیاسی جماعت یا گروپ کا نہیں بلکہ پاکستانی کمیونٹی کا ہےاور ہم سب نے مل کر اسے کامیاب بنانا ہے۔ راجہ ساجد نے کہا کہ پاکستان ڈے پریڈ کو کامیاب بنانا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ بروکلین میلہ کی طرح پاکستان ڈے پریڈ بھی پاکستان کی پہچان ہے۔راجہ ساجد نے بیگم شکیلہ چوہدری کو امریکہ آمد پر ویلکم کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ۔اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی بیگم شکیلہ چوہدری ان کے شوہر ڈاکٹر خالد لقمان، میاں فیاض اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.