کوئن آف پاپ میڈونا کے کوپاکابانا ساحل کنسرٹ میں 15لاکھ افراد کی شرکت
برازیل:میڈونا نے برازیل کےکوپاکابانا ساحل پر ایک مفت کنسرٹ کا انعقاد کیا،یہ کنسرٹ مداحوں کی بڑی تعداد میں شرکت سے ڈانس فلور میں تبدیل ہوگیا۔کوئن آف پاپ اسٹیج پر آئی اور مداحوں سے کہا کہ "یہاں ہم دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ پر ہیں۔” سمندر کے نظارے، پہاڑوں اور کرائسٹ دی ریڈیمر کے مجسمے کی طرف اشارہ کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ "یہ جگہ جادو ہے۔” جس کے بعد میڈونا دو گھنٹے تک اپنی آواز کا جادو جگایا، لوگ میڈونا کے پیچھے پیچھے گارہے تھے۔ میڈونا نے کو ریو ڈی جنیرو کے کوپاکابانا بیچ پر اپنے دی سیلیبریشن ٹور کے آخری شو میں پرفارم کیا ۔اس سے قبل کوپا کابانا پیلس ہوٹل میں میڈونا ٹہری ہوئی تھیں جہاں پر شائقین کی بڑی تعداد پاپ اسٹار کی جھلک دیکھنے کے لیے اُمڈ آئی ۔ ایک سفید داڑھی والے شخص نے ایک بینر پکڑا ہوا تھا جس میں لکھا تھا، "Welcome Madonna you are the best I love you.”۔کوپاکابانا کی سڑکوں اور بالکونیوں کو میڈونا کی تصاویر والے جھنڈوں سے سجایا گیا ۔لوگوں کی بڑی تعداد تھیم والی شرٹ خرید رہی تھی ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اس شو میں ارجنٹائن ،فرانس سمیت دیگر ممالک سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔