vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ کی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہروں میں شدت

0

امریکا کی کئی جامعات میں طلبا غزہ کے مظلوموں کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری بند کرے۔غزہ کی صورتحال پر دنیا بھر میں ہر جگہ  احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔نیویارک میں تعلیمی ادارے فلسطین کی آزادی کے نعروں سے گونج رہے ہیں۔کولمبیا یونیورسٹی کے صدر کے متعصبانہ  بیان کے خلاف ان احتجاجی مظاہروں میں مزید شدت آگئی ہے اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء بھی ان کے بیان پر سراپا احتجاج  ہیں۔نیویارک میں مسلمانوں کی تمام  نمائندہ تنظیموں نے بھی غزہ کے  لیے طلباء تحریک کی حمایت کردی ہے اور اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ پریس کانفرنس میں مسلم کمیونٹی کے رہنماوں اور طلباء تنظیموں کا کہنا تھا کہ  اس ظلم وجبر کے خلاف ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔اس موقع پر مقررین نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ کو 200 سے زائد دن گزر چکے ہیں لیکن عالمی برادری  نے مظلوم  فلسطینیوں کی نسل کشی پر  مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔مظاہرین نے پُر زور مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر امریکا  جانبداری کا رویہ ترک کرے، انسانی  حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائے اور اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری بند کرے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.