vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکن طلباء میں اسرائیل کے خلاف غم وغصہ بڑھ گیا،”انتفاضہ "کے نعرے

0

فلسطینی اور اسرائیل حامی مظاہرین آمنے سامنے،نیویارک اور سٹی اسکول  سے خیمے اکھاڑ دئیے گئے

پولیس کی یونیورسٹیوں میں کارروائیوں کے دوران طالب علموں کی گرفتاریوں اور اسرائیل مخالف جذبات طلباء میں بڑھ گئے ہیں ۔پولیس کارروائیوں کے باوجود مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے احتجاج جاری رکھا  اور فری فلسطین ،نسل کشی بند اور مکمل جنگ بندی سمیت دیگر نعرے لگائے گئے ۔یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے طالب علموں نے جمعہ کو چیپل ہل تک مارچ کیا ۔جہاں پر مختلف نعرے لگائے گئے لیکن آج ایک خاص نعرہ لگایا گیا جو فلسطینی اسرائیل کے خلاف لگاتے ہیں جس میں اسرائیل کے خلاف غم وغصہ پایا جاتا ہے ایک اصطلاح بغاوت میں آتی ہے۔سینکڑوں طلباء نے  "انتفاضہ "زندہ باد کا نعرہ لگایا،”دریا سے سمندر” تک فلسطین آزاد ہوگا۔مظاہرین چیپل ہل تک پہنچے تو  ٹریفک روک دیا اور احتجاج کرنا شروع کردیا اس دوران پولیس نے مظاہرین نے کہا کہ وہ علاقہ چھوڑ دیں اور شور شرابہ نہ کریں۔مظاہرین نے پولیس احکامات ماننے سے انکار کردیا   تو پولیس آگے بڑھی تو کچھ مظاہرین نے اشیاء پولیس پر پھینک دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچھ مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔اس سے قبل پولیس نے مذکورہ یونیورسٹی میں کارروائی کرتے ہوئے خیمے اتاڑ دئیے تھے اور مظاہرین کو بھی گرفتار کیا

اسرائیل حامی مظاہرین کا بھی احتجاج

نیویارک میں اسرائیل کے خلاف بڑھتے ہوئے مظاہروں کو دیکھتے ہوئے اسرائیل کے حامی مظاہرین بھی سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔جمعہ کو نیویارک میں فلسطینی اور اسرائیل حامی مطاہرین کے ایک دوسرے کے سامنے آگئے ۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جن کی کوشش تھی کہ مظاہرین کو ایک دوسرے کے قریب نہ آنے دیا جائے۔اسرائیل کے حامی مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے  اور ساتھ میں مختلف بینرز پکڑ رکھے تھے۔مظاہرین نعرے بازی کررہے تھے کہ یہودیوں کے خلاف نفرت ختم کی جائے۔حماس کی تحویل میں موجود یرغمالیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے ۔امریکا میں زیر تعلیم یہودی طلبا کو آزادانہ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ تعلیم جاری رکھ سکیں ۔

نیویارک یونیورسٹی اور سٹی اسکول سے خیمے ہٹادئیے گئے     

نیویارک یونیورسٹی اور سٹی اسکول میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خیمے اتار دئیے اور کیمپس مظاہرین سے خالی کرالیے ،کچھ مظاہرین کو کام میں خلل دالنے پر گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی ہے۔پولیس کو درکواست ملی تھی کہ مظاہرین نے یونیورسٹی کی املاک کو نقصان پہنچایا ہے جس پر ایکشن لینا پڑا۔  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.