vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی کا111بلین ڈالرز سے زائد رقم کا ایگزیکٹو بجٹ پیش

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے  مالی سال 2025 کے لئے سٹی آف نیویارک کا 111.6 بلین ڈالر کا  ایگزیکٹو بجٹ پیش کردیا۔ بجٹ میں متوقع آمدنی کے تخمینے سے بہتر اور تارکین وطن کی خدمات کے اخراجات میں کمی کی وجہ سے بڑے حصے میں اضافہ ہوا ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے اب تک ایجنسی کی تمام کٹوتیوں کو بحال کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ مالی سال 2025 کے لیے ایگزیکٹو بجٹ کی تجویز ایڈمز کے جنوری میں جاری کیے گئے 109.4 بلین ڈالر کے ابتدائی منصوبے سے تقریباً 2.2 بلین ڈالر زیادہ اور اس رواں مالی سال کے منظور کیے گئے بجٹ سے تقریباً 4 بلین ڈالر زیادہ ہے۔اس موقع پر مئیرایڈمز کا کہنا تھا کہ جب میں دو سال قبل اس پوزیشن پر آیا تو  COVID-19 کے عروج کے دوران، ہم نے عوامی تحفظ، اپنی معیشت کی تعمیر نو اور اپنے شہر کو نیویارکرز کے لیے مزید بہتر بنانے کا عزم کیا تھا اور اس سال ہم نےمتوقع آمدنی سے بہتر اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے ساتھ مل کر متوازن بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.