vosa.tv
Voice of South Asia!

جنگ کو طول نہ دو،ذاتی مفادات چھوڑو،یرغمالیوں کو گھر لاؤ،تل ابیب نعروں سے گونج اٹھا

0

ہزاروں اسرائیلی تل ابیب میں نکل آئے۔نتین یاہوپر دباؤ بڑھ گیا

تل ابیب اسرائیل:اسرائیل حماس جنگ کوتقریبا7ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے  لیکن اسرائیل اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے ہزاروں اسرائیلی ہفتے کی رات کو تل ابیب  میں نکل آئے اور ایک بار پھر ریلی نکالی اور  اسیروں کی رہائی کے لیے معاہدے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے اسرائیلی پرچم اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے ۔حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ "انہیں گھر لے آؤ”۔ مظاہرین نے نیتن یاہو پر "ذاتی مفادات” کی وجہ سے جنگ بندی کی کوششوں میں ” رکاوٹ” کا الزام لگایا۔اسرائیلی مظاہرین نے بینجمن نیتن یاہو پر جنگ کو طول دینے کا بھی الزام لگایا ہے۔اتوار کو یرغمالیوں اور لاپتہ خاندانوں کے فورم نے ایک بیان میں نیتن یاہو سے براہ راست اپیل کی اور ان سے کہا کہ "تمام سیاسی دباؤ کو نظر انداز کریں۔” گروپ نے مزید کہا: "تاریخ آپ کو معاف نہیں کرے گی اگر آپ نے یہ موقع گنوا دیا” یرغمالیوں کو گھر پہنچانے کا۔آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ معاملات ختم کریں اور یرغمالیوں کو گھر لائیں،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.