مدینہ منورہ اسلامک یونیورسٹی میں ثقافتی اسٹال توجہ کا مرکز
سعودی عرب میں مدینہ منورہ اسلامک یونیورسٹی میں سالانہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلباء نے ثقافتی سٹالز سجائے ۔مدینہ منورہ کی اسلامک یونیورسٹی میں 90 سے زائد ممالک کے طلباء زیر تعلیم ہیں جن کی جانب سے ہر سال کہ طرح اس برس بھی ثقافتی فیسٹیول سجایا گیا ہے جس میں طلباء اپنے ممالک کے ثقافتی رنگوں سے مزین سٹالز سجائے گئے ہیں پاکستانی طلباء کی جانب سے بھی پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافتی رنگوں پر مبنی سٹال سجایا گیا ہے جو فیسٹیول میں شریک افراد کی توجہ کا مرکز ہے جس پر شرکاء کی پاکستانی کھانوں سے تواضع بھی کی جاتی ہے اس موقعہ پر مدینہ اسلامک یونیورسٹی کے پاکستانی طالب علم عبدالسلام جمالی نے قومی گیت گا کر سماں باندھ دیا جسے سننے والوں نے خوب پسند کیا