vosa.tv
Voice of South Asia!

بیبی شاور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق3افراد زخمی

0

فائرنگ سے مزید7افراد زخمی،حادثے میں کار تباہ

 رچمنڈ ہل:رچمنڈ ہل کوئنز میں بیبی شاور میں نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ شروع کردی۔گولیوں سےدروازے اور دیواریں  چھلنی ہو گئیں۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اس دوران حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کے بعد جائے وقوع کو سیل کردیا اور ایمبولنس کو طلب کیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک شخس جاں بحق جبکہ3افراد زخمی ہوئے ہیں۔ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے لہذا تحقیقات شروع کردی ہے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لانگ آئی لینڈ میں ایک سالگرہ کی تقریب کے دوران گولیاں چل گئیں اور تقریب میں بھگڈر مچ گئی ۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سالگرہ کی پارٹی کے دوران ہونے والی فائرنگ سے6افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ابھی تحقیقات جاری ہیں۔بروکلین:این وائے 90 ویں پریسنٹ تھانے کی حدود میں رات کے تقریبا ڈیڑھ بجے  163 Ten Eyck St. پر مسلح افراد نے ایک شخص کی ٹانگ میں گولی ماردی جس سے زخمی ہوگیا۔فائرنگ کی آواز سن کر محلے والے جاگ گئے اور پولیس کو اطلاع جبکہ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نیویارک پولیس نے جائے وقوع کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔برونکس:برونکس نیو یارک ہفتہ کی صبح تقریباً 4:00 بجے تھرڈ ایوینیو کے علاقے میں ایک کار تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ گئی  جس سے املاک اور کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور کار  کے ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچا ۔پولیس نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.