vosa.tv
Voice of South Asia!

چین کے لیے جاسوسی کے شبے میں3جرمن باشندے گرفتار

0

برلن:جرمن فورس نے چین کے لیے جاسوسی کرنے والے3جرمن باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے اور انہیں چائنا سے منتقل ہونے والی رقوم کا ریکارڈ بھی حاصل کیا ہے استغاثہ کا کہنا ہے کہ جون 2022 سے پہلے سے تین جرمن شہریوں نے چینی حکام کو "جرمن فوجی کے لیے قابل استعمال جدید ٹیکنالوجیز” کے بارے میں معلومات  فراہم کی تھیں ۔مشتبہ افراد میں سے ایک کی شناخت جرمن رازداری قوانین کے مطابق صرف تھامس آر کے نام سے ہوئی ہےجو مبینہ طور پر چین کی وزارتِ خارجہ کی سلامتی (ایم ایس ایس) کے ایک ملازم کا ایجنٹ تھا ۔استغاثہ نے کہا کہ انہوں نے ایک چینی پارٹنر کے لیے مشینی پرزوں کی ٹیکنالوجی پر ایک مطالعہ تیار کیا جسے طاقتور جہاز کے انجنوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جوکہ  جنگی جہازوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ۔اس منصوبے کی مالی اعانت چینی ریاست نے کی تھی۔ مشتبہ افراد کے گھروں اور دفاتر کی تلاشی لی گئی ہے جنہیں ڈسلڈورف اور فرینکفرٹ کے قریب بیڈ ہومبرگ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.