vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہر کو نفرت انگیز جرائم سے پاک کرنے کے لیے نیا نصاب تیار

0

نئے نصاب کے تحت  بچوں کو نفرت انگیز جرائم تعصب سے ہونے والے نقصانات  کی تعلیم دی جائے گی

نیویارک: نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نےاسکولوں کے لیے نفرت انگیز جرائم اور ان کے اثرات پر نصاب کا اعلان کر دیا۔نفرت پر مبنی جرائم کے اسباق  پبلک اسکولوں میں طلباء کو نفرت انگیز جرائم اور تعصب کے واقعات کے بارے میں سکھانے کے لیے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔نیویارک سٹی آفس فار پریوینشن آف ہیٹ کرائمز نے   ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے تعاون سے ملک بھر میں بڑھتے  نفرت انگیز جرائم  پر اساتذہ کے لئے طالبعلموں کو تربیت فراہم کرنے  کے لئے یہ نصاب تیار کیا ہے۔نفرت پر مبنی  جرائم اور ان کے اثرات کے بارے میں نصاب پانچ اسباق پر مشتمل ہے، جو اساتذہ کو طالب علموں کے  درمیان افہام و  تفہیم کو بہتر بنانے، تنقیدی سوچ کی مہارتوں کو تیز کرنے، اور بڑھتی ہوئی شہری مصروفیت کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے بااختیار بناتے ہیں ۔اس نصاب کے باعث طلباء نفرت انگیز جرائم کا سبب بننے والے محرکات اور طرز عمل کی نشاندہی کرنا  سیکھیں گے اور کمیونٹیز پر موجودہ نفرت انگیز جرائم کے رجحانات کے اثرات کا جائزہ لیں گے۔اس موقع پر  میئر ایڈمز کا کہنا تھا کہ نیویارک دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے اور  ہم پورے شہر اور ملک میں نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔نفرت کے سمندر کو پالنے والے بہت سے دریاؤں میں سے ایک کو بند کرنے کا  یہ ایک اہم طریقہ ہے جو اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا کہ ہمارے اسکول کے بچے نفرت کو ختم کرنے کے حل کا حصہ ہیں ۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.