vosa.tv
Voice of South Asia!

جامعہ کراچی اساتذہ کا امریکہ کے مظاہرین سے اظہار یک جہتی

0

دو سو سے زائد اساتذہ نے دستخطی مکتوب امریکن جامعات کے اساتذہ کو ارسال کردی

کراچی:جامعہ کراچی کے دو سو سے زائد اساتذہ نے امریکہ کی مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ کو ایک دستخطی مکتوب ارسال کیا ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے حکام کی جانب سے مسلسل دباؤ اور تشدد کے باوجود غزہ میں ہونے والے انسانی المیہ کے خلاف ڈٹ کر احتجاج اور اس پر اپنی حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے اپنی علمی آزادی کا ثبوت پیش کررہے ہیں۔بھیجے گئے مکتوب میں نیو یارک کی کولمبیا یونیورسٹی،نیویارک یونیورسٹی، ٹیکساس یونیورسٹی آسٹن، ییل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا، ایموری یونیورسٹی اٹلانٹا، اوہائیو یونیورسٹی، جارج واشنگٹن یونیورسٹی انڈیانا یونیورسٹی، اریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی سمیت دیگر 40 سے زائد یونیورسٹیز کے احتجاجی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں بے پناہ سراہا گیا ہے۔جامعہ کراچی کے اساتذہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری فلسطینی نسل کشی کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے اس نسل کشی کے خاتمہ، اور  مختلف حکومتوں کی جانب سے اسلحہ کی فراہمی پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے امریکہ اور دیگر ممالک کی اسرائیل کی جنگی معاونت کی بھی مزمت کی. مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی علمی آزادی کی اس جدوجہد میں امریکی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے ساتھ جامعہ کراچی کے اساتذہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پر امن دنیا اور فلسطین کی آزادی کے لیے مل کر اواز بلند کرتے رہیں گے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.