vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ سیاسی پناہ کے منتظر لوگوں کو روانڈا منتقل کرنے پر تیار

0

 غیر قانونی طریقے سے برطانیہ آنے والے ایشیا،مشرق وسطی اور افریقہ کے لوگوں کو منتقل کیا جائے گا

برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جو لوگ غیر قانونی طریقے سے برطانیہ منتقل ہوئے اور سیاسی پناہ کے متلاشی ہیں ان کی برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں ہے لہذاحکومت نے تارکین وطن کو روانڈا لے جانے کے لیے کمرشل چارٹر ہوائی جہاز اور تربیت یافتہ عملے کی بکنگ کی ہے اوریہ پروازیں روانڈا جائیں گی ۔ سنک نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن  ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں جنگوں اور غربت سے تنگ آکر فرار ہوئے  اور حالیہ برسوں میں برطانیہ پہنچے ہیں جن میں زیادہ تر لوگ اسمگل ہوکر آئے ہیں اور گروہوں کی مدد سے چھوٹی کشتیوں میں انگلش چینل عبور کر کے داخل ہوئے اس  عمل کو روکنا کنزرویٹو حکومت کا بنیادی مقصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ہوائی اڈہ اسٹینڈ بائی پر تھا اور پروازوں کے لیے سلاٹ بک کیے گئے تھے اور 500عملے کو تربیت بھی دی گئی تھی اور وہ تارکین وطن کو "روانڈا تک” لے جانے کے لیے تیار ہیں  اور  ہم بھی تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دو سال قبل بنائی گئی پالیسی کے تحت،کسی بھی پناہ گزین کو جو غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچے گا اسے روانڈا بھیجا جائے گا جس کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ یہ چینل کراسنگ کو روکے گا اور لوگوں کے اسمگلروں کے کاروباری ماڈل کو تباہ کرے گا۔لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو روانڈا بھیجنے کا منصوبہ غیر انسانی ہے اور مشرقی افریقی ملک محفوظ جگہ نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.