vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:علاؤ الدین چودھری کی والدہ کا سوئم،مغفرت کے لیے قرآن خوانی

0

نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی  سماجی وکاروباری شخصیت علاؤ الدین چودھری اور صلاح الدین چودھری  کی  مرحوم والدہ کا سوئم مکی مسجدمیں منعقد ہوا۔علاؤ الدین چودھری المعروف مٹھو  بھائی اور صلاح الدین چودھری کے والد کو  بچھڑے ابھی کچھ ہی وقت گزار تھا کہ اب والدہ کی جُدائی کا غم بھی سہنا  پڑا۔ بروکلین میں واقع مکی مسجد میں منعقدہ سوئم میں کمیونٹی سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور مرحومہ کی روح کے ایصال  ِ ثواب کے لیے قران خوانی میں بھی حصہ لیا۔ مسجد کے پیش امام  قاری اُسامہ  نے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ انسان دنیا میں جس قدر مال و دولت اور جائیدادیں بنائے لیکن اگر اپنی اولاد کو اچھی تعلیم و تربیت نہ دی  تو سب خسارہ ہے۔سوئم میں    مٹھو بھائی کے عزیز و اقارب اور دوست احباب کے علاوہ  سماجی و کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر قاری اُسامہ  نے علاؤ الدین  چودھری اور صلاح الدین چودھری کی  مغفرت اور درجات کی بلندی  کے لیے  دعا  کروائی ۔سوئم کے اختتام پر کمیونٹی کے افراد نے علاؤ الدین  چودھری اور صلاح الدین چودھر ی سے  ان  کی والدہ کے انتقال  پر تعزیت کی اور پرُسہ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.