vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک:معروف کاروباری شخصیت علاؤ الدین چودھری کی والدہ سپرد خاک

0

نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت علاؤ الدین چودھری کی والدہ کو نیو جرسی  کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیامر حومہ ہفتے کے روز  علالت کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت علاؤ الدین چودھری( مٹھو بھائی) اور صلاح الدین چودھری ( یوکے والے) کی والدہ محترمہ امتل حفیظ77برس  کی عمر میں علالت کے باعث ہفتہ کے روز بروکلین کے مقامی ہسپتال میں دوران علاج  انتقال کر گئیں تھیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ قاری اسامہ کی امامت میں مکی مسجد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں رشتے دار اور احباب سمیت کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قاری اسامہ نے اپنے بیان میں ماں   کے کردار اور اہمیت  پر روشنی ڈالی۔بعد نماز جنازہ مرحومہ کی مغفرت   اور بلندئی درجات کے لئے دعا بھی گئی۔مرحومہ نے دو بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی نے علاؤ الدین چودھری(مٹھو بھائی) اور انکے بھائی صلاح الدین چودھری  سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.