vosa.tv
Voice of South Asia!

پاک سعودی تعلقات اب ایک اہم موڑ پہ ہے، قونصل جنرل پاکستان خالد مجید

0

پاک سعودی تعلقات اب ایک اہم موڑ پہ ہے سعودی عرب میں 27لاکھ سے زائد مقیم پاکستانی ہرطرح سے سعودی قوانین کی پابندی کریں اور کسی بھی منفی سرگرمیوں میں حصہ نا لیں، یہ بات قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے ایک نجی کمپنی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مہمان خصوصی ممتاز تجزیہ نگار سہیل ورائچ نے کہا کہ قوموں میں نشیب و فراز کا آنا معمول کی بات ہے، ہمیں پاکستان کے روشن پہلو دیکھنا چاہیےانکا کہناتھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وجہ سے پاکستان کے حالات بہت تبدیل ہونے ہیں، کھانے پینے، ٹرانسپورٹ، تعلیم، ٹیکنالوجی سے لیکر ایٹمی قوت بننے تک، پاسپورٹ کے اجرا کا نظام، یہ سب پاکستان کی ترقی کی زندہ مثال ہیں، سہیل وڑائچ نے کہا کہ اب ہمیں  معیشت کو  بہتر بنانے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہیں، ہمیں مایوسی کا اظہار نہیں کرنا چاہییے،  پاکستان صحت، اسلحہ سازی، سیاست ہویا فوج، ہم نے خود مضبوط کیاہے، پاکستان نے 6 جنگیں لڑی ہیں، انہوں نےکہا کہ ہمیں معیشت بدلنا ہے, تاکہ  ملک ترقی کی جَانب  چلے ،ہر ایک کی خواہش ہے کہ پاکستان کو بدلنا ہے۔ بانی ادارہ چوہدری مختار نبی نے کہاکہ کسی کے پاس ایک گوہر ہو تو وہ امیر ہوجاتاہے، لیکن میرے پاس بہت سے گوہر نایاب ہیں جن میں شفقت محمود سمیت دیگر کئی ہیں جو اس ادارے کی کامیابی کی ضمانت ہیں، مختار نبی نے  کمپنی کی سالانہ تقریب پذیرائی کےموقع پر مزید کہا کہ محنت کوئی بھی ہو دیانت، امانت و یقین محکم کے ساتھ کی جائے تو کبھی رائیگاں نہیں جاتی، ادارے کے سربراہ چوہدری شفقت محمود نے  احادیث نبوی کے حوالے سے اپنے خطاب کرتے ہوئے کامیاب ورکروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کارکن زرمبادلہ قانونی طریقے سے بھیجیں تاکہ ملک کی معاشی حالت بہتر ہو، اس موقع پہ عبدالمتین، ندیم صدیقی، شرجیل مختار اور زریاب محمود نے بھی خطاب کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.