vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا،4گمشدہ افراد کی تلاش

0

ڈکیتی اور حملہ کے مقدمات میں مطلوب6ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں

نیویارک:نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 90 کے عملے نے ہاریسن ایوینیو اور لوریمر ایونیو پر تیز رفتاری کے باعث 33 سالہ شخص کے قتل کے الزام میں 31 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پرقتل،تیز رفتاری، ٹریفک قانون کی خلاف ورزی اور جائے واردات سے فرار ہونے کا الزام ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر121 کے عملے نے 35 سالہ گمشدہ شخص کو تلاش کرلیا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 14 کا عملہ 42nd اسٹریٹ اور 8th ایوینیو پر 49 سالہ شخص سے ڈکیتی کے الزام میں 2 ملزمان کو تلاش کررہا ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 52 کا عملہ کوسوتھ ایوینیو پر 40 سالہ شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں 4 ملزمان کو تلاش کررہا ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 44 کا عملہ 12 سالہ ہسپانوی لڑکے کو تلاش کررہا ہے۔ آخری بار انہیں 29 اپریل کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 40 کا عملہ 16 سالہ ہسپانوی لڑکے کو تلاش کررہا ہے۔آخری بار انہیں 25 اپریل کو گھر سے نکلتے دیکھا گیا تھا۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 121 کا عملہ 35 سالہ گمشدہ شخص کو تلاش کررہا ہے۔آخری بار انہیں 29 اپریل کو دیکھا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.