vosa.tv
Voice of South Asia!

حماس کاحملہ روکنے پر ناکامی،اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس چیف مستعفی

0

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اسرائیل کی انٹیلی جنس کور کے سربراہ نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے  میں ناکامی پر استعفیٰ دے دیا ہے۔حماس حملے نے اسرائیل کے مضبوط دفاع کو توڑ دیا ہے۔ یہ استعفی  اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی لگانے جارہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ حلیوا 7 اکتوبر کو حماس کے حملے پر مستعفی ہونے والی پہلی سینئر شخصیت ہیں اور ملٹری چیف آف سٹاف نے حلیوا کی مستعفی ہونے کی درخواست قبول کر لی اور ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اسرائیلی رہنماؤں نے اتوار کے روز اسرائیلی فوج میں الٹرا آرتھوڈوکس فوجیوں کی ایک یونٹ پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکہ کے متوقع فیصلے پر سخت تنقید کی۔وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کو کہا کہ اسرائیل غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے فلسطینی مزاحمتی  تحریک حماس پر "فوجی دباؤ” بڑھائے گا۔غزہ کے شہری دفاع کے مطابق خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں دفن درجنوں لاشیں ملی ہیں جس پر اسرائیل نے پہلے چھاپہ مارا تھا۔ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی میں کم از کم 34,151 فلسطینی جاں بحق اور ایک اندازے کے مطابق 77,084 زخمی ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں کیے گئے حملوں میں تقریباً 1,170 افراد مارے گئے تھے ۔مذکورہ واقعہ نے جنگ کو جنم دیا تھا اور 250 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا، اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 132 تاحال لاپتہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.