نیو یارک میں چوری،ڈکیتی اور اغوا کی وارداتیں تھم نہ سکیں
نیو یا رک پولیس کو شہر میں چوری و ڈکیتی اور اغواء سمیت دیگر وارداتو ں میں ملو ث ملز ما ن کی تلا ش ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 52 کے عملے کو 36 سا لہ لا پتہ شحص کی تلا ش ہے جسے آ خری بار گھر کے با ہر دیکھا گیا۔نیو یا رک پولیس کے تھانہ نمبر 73 ک عملے نے 13 سالہ لاپتہ بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 9 کے عملے نے ایسٹ 7 اسٹریٹ پر 66 سالہ شحص کو چاقو کے وار سے حملہ کر نے والے ملز م کی تلاش کا آغاز کردیا ہے ۔نیویا رک پولیس کے تھانہ نمبر 49 کے عملے نے مو رس ایو نیو پر 40 سالہ شحص کیسا تھ ڈکیتی کی واردات میں ملو ث نامعلو م ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 44 کے عملے کو برونکس کیئر ہیلتھ سسٹم ہسپتال میں دا خل مر یض کو چاقو کے وار سے حملہ کر کے قتل کر نے والے ملزم کی تلاش ہے ۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 61 کے عملے نے اکیو را ایم ڈی ایکس پر واقع شور بلیورڈ کے سامنے کھڑی گاڑی کی چوری میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 49 کے عملے نے 678 سا گا مور اسٹریٹ سے لا پتہ ہو نے والے 59 سالہ شحص کی تلاش کاعمل تیز کردیا ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 1 کے عملے کو تھامسن سٹریٹ اور پرنس سٹریٹ کے قریب رہائشی عمارت میں 23 سالہ خاتون کو ہراساں کر نے والے نامعلوم ملزم کی تلاش ہے ۔پو لیس نےملزم کی شناخت کیلیے تصاویر جاری کردی ہیں۔ نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 66 کی حدود میں پولیس نے32سالہ شحص پر حملہ کر نے والے نامعلوم ملزم کی تلاش کا آغاز کردیا ۔نیو یارک پولیس کےتھانہ نمبر 121 کے عملے نے 17 فیڈرل پیلس سے لاپتہ ہو نے والی15 سالہ بچی کی تلا ش کا آ غاز کردیا ہے