ہسپانوی شہریوں کا سیاحوں کی بھرمار پر احتجاج
ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے،حکومت سے سیاحوں کی آمد محدود کرنے کا مطالبہ،میڈرڈ،بارسلونا میں بھی مظاہرے
اسپین: اسپین کے جزیرے کینری کی سڑکوں پر ہزاروں مقامی افراد نکل آئے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے ۔مظاہرین اسپین میں سیاحت کے ماڈل میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ غیر مقامی افراد بحر اوقیانوس کے جزیرے پر غالب آ رہے ہیں ۔ ہجوم ہاتھوں میں جھنڈا لہرائے 7جزیروں کے مرکزی قصبوں کی سڑکوں پر کھڑے ہو گئے کسی کو جزیروں کے اندر اور باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔مظاہرین سیاحوں کو محدودکرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ موجودہ ماڈل نے رہائشیوں کے لیے زندگی کو ناقابل برداشت اور ماحولیاتی طور پر غیر مستحکم بنا دیا ہے۔مثاہرین کا کہنا تھا کہ جزیروں پر "لوگ رہتے ہیں” اور "ہم اپنے جزیروں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے” ۔مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر مقامی لوگوں کی آمد کے باعث مقامی لوگوں کے لیے رہائش کے اخراجات بڑھ رہے ہیں مہنگائی ہوتی جارہی ہے۔ہم سیاحت کے خلاف نہیں ہیں ہم ایک ایسے ماڈل کے خلاف ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنی سرزمین اور اپنے لوگوں کو بگاڑ کی طرف لے گئے ہیں کیونکہ سیاحت کے منافع اور ترقی کی عکاسی معاشرے میں نہیں ہوتی۔کینری جزائر میں ہونے والے مظاہروں سے اظہار یکجہتی کے لیے میڈرڈ اور بارسلونا میں بھی مظاہرین جمع ہوئے۔