vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر کی جنگی امداد منظور کرلی

0

یوکرین کو 61، اسرائیل کو 26جبکہ تائیوان کو 8ارب ڈالرز جنگی امداد کی مد میں دیے جائیں گے

واشنگٹن:امریکی ایوان نے 95 بلین ڈالر کے غیر ملکی امدادی پیکج کی منظوری دی ہے۔یہ پیکج چار بلوں پر مشتمل ہے جن پر الگ سے ووٹ ڈالے گئے تھے اور سینیٹ کو بھیجے جانے سے قبل چاروں بلوں کو یکجا کردیا جائے گا ۔ پہلے تین بلوں میں روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی مدد کے لیے 60.8 بلین ڈالر شامل ہیں۔ اسرائیل کی مدد کے لیے 26.4 بلین ڈالر جو حماس اور ایران سے لڑ رہا ہے اورتائیوان کی مدد کے لیے 8.1 بلین ڈالرز ہیں جو انڈو پیسیفک میں چین کا مقابلہ کرنے کے لیے ہیں۔چوتھا بل یوکرین کو مستقبل میں امداد فراہم کرنے کے لیے روسی اولیگارچوں کے منجمد اثاثوں کی فروخت کی اجازت دے گا۔ روس، چین اور ایران پر سخت پابندیوں کی اجازت دے گا۔ ایوان نے چوتھا بل  ہفتہ کو 360 کے مقابلے 58 ووٹوں میں منظور کیا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور دیگر یورپی رہنماؤں نے 89 بلین یورو کا ایک اہم امدادی بل منظور کرنے پر امریکہ کی تعریف کی ہے اور کہا کہ "شکریہ امریکا”۔یورپی رہنماوں نے بھی یوکرین کی مدد پر خوشی کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.