غزہ میں امداد کو یقینی بنانے کے لیے بلنکن کا اسرائیلی وزیر اعظم پر دباؤ
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی اور امریکہ میں اسرائیل مخالف ہونے والے طلبا کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی ۔بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم پر دباؤ ڈالا کہ غزہ میں بلاتعطل امداد فراہم کی جانی چائیے کسی کو کوئی رکاوٹ درپیش نہ آئے ۔انہوں نے حماس پر زور دیا کہ وہ ایک معاہدے کو قبول کرے جس سے انکلیو میں لڑائی روک دی جائے اور اسرائیلی یرغمالیوں کو گھر واپس لایا جائے۔امریکی سفارت کار ریاض اور عمان کے دوروں کے بعد اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے کے آخری مراحل میں ملاقاتوں کے لیے اسرائیل میں ہیں اور یہ بلنکن کا اس خطے کا ساتواں دورہ ہے۔انٹونی بلنکن اور ان کی ٹیم جنوبی اسرائیل میں اشدود بندرگاہ کا دورہ کرنے والی ہے جہاں سے حال ہی میں غزہ کے لیے امداد شروع ہوئی ہے۔ وہ اسرائیل کی حکومت سے کہیں گے کہ وہ غزہ کے لیے امداد کی سہولت کے لیے مخصوص اقدامات اٹھائےجہاں تقریباً نصف آبادی تباہ کن بھوک کا شکار ہے۔انہوں نے ایک وسیع تر میٹنگ سے قبل نیتن یاہو سے اکیلے میں ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔جس میں سینئر اسرائیلی حکام اور امریکی سفارت کار بھی شامل ہوں گے۔