vosa.tv
Voice of South Asia!

سیراکیز میں پولیس افسر اور شیرف کے نائب کا قتل

0

پولیس چیف جو سیسل نے کہا ہم نے آج رات دو ہیروز کو کھو دیا ہے

پولیس کے مطابق اتوار کے روز نیویارک کے اپ اسٹیٹ میں پولیس افسر اور شیرف کے نائب نے ایک گاڑی کو رکنے کا کہا تھا تو اس دوران ڈرائیور نے بات منانے سے انکار کردیا اور دونوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس افسر اور شیرف کا نائب جاں بحق ہوگئے ۔جس کے بعد حملہ آور فرار ہوا تو پولیس نے تعاقب کیا جیسے ہی وہ گھر کے پاس پہنچا تو اس نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا ۔سیراکیوز پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ  افسران نے شام 7 بجے کے قریب مشکوک گاڑی کو ایمرسن ایونیو اور ہیملٹن اسٹریٹ پر دیکھا اور رکنے کا کا کہا لیکن ڈرائیور نے "رکنے سے انکار کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے گاڑی کی نمبر پلٹ سے گھر کا سراغ لگایا  جہاں پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیراکیوز کے پولیس چیف جو سیسل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہم نے آج رات دو ہیروز کو کھو دیا ہے ۔سیسیل نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا پولیس افسر نوجوان تھا اور تین سال سے ملازمت پر تھا۔شیرف ٹوبیاس شیلی نے کہا کہ مقتول نائب تجربہ کار اور ایماندار تھا ۔سیرا کیوز کے میئر بین والش نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے شہر کے لیے ایک سیاہ دن ہے۔یہ ہمارا سب سے برا خواب سچ  ہے۔ ہمارے خیالات اس وقت ان دونوں  ہیروز کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔درجنوں افسران  سڑک پر قطار میں کھڑے ہو کر افسران کی لاشوں کو لے جانے والی ایمبولینس کو سلامی پیش کی، پولیس کی لائٹس خاموشی سے چمک رہی تھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.