vosa.tv
Voice of South Asia!

اپنا کمیونٹی سینٹرکا برائٹن فیملی ڈے اور عید ملن

0

نیویارک : نمائندہ ووسا ٹی وی / ویب ڈیسک) نیو یارک کے علاقے بروکلین میں اپنا کمیونٹی سینٹر کے زیر اہتمام برائیٹن فیملی ڈے عید سیلیبریشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بعد از  تلاوت  بارگاہ الہیٰ میں حمد وثناء پیش کی گئی۔تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے  اپنا بروکلین کمیونٹی کی چیف ایگزیکٹیو ارم حنیف نے  مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے اسپانسرز اور  معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ارم حنیف نے سال  2023 میں اپنا کی کارکردگی کا  ایک شارٹ ری ویو  بھی پیش کیا۔تقریب کے شرکاءسے مخاطب ہوتے ہوئے  اپنا کمیونٹی  کے چئیرمین پرویز صدیقی نے  کمیونٹی کے افراد سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔پرویز صدیقی کا کہنا تھا کہ میں اپنی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں جن کی کاوشوں سے  ہم آج اس مقام پر ہیں، کہ ہمارے والیٹئیرز ہماری پہچان بن چکے ہیں۔سوہنی وطن گلگت بلتستان کے چئیرمین نسیم گلگتی نے  اپنا کمیونٹی کے چئیرمین پرویز صدیقی کو  گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا ۔تقریب میں شریک بروکلین  چیمبرز آف کامرس  کے سی ای او رینڈی پیئرز نے شرکاء کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پرویز صدیقی اور ارم حنیف کی اپنا کمیونٹی کےزیر اہتمام  کئے جانیوالے کاموں کو سراہا۔تقریب میں شریک دیگر امریکن آفیشلز نے بھی عید کے پر مسرت موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں  مدعو کئے جانے پر میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے دو ہفتے قبل امریکن پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی کے ساتھ مل کر البانی میں امریکن پاکستانی ڈے منایا، جس کا حصہ ہمارے عظیم دوست پرویز صدیقی  بھی ہیں کے ساتھ ہیں۔ اور بتانے کا مقصد صرف یہ تھا  کہ   ہماری کوشش ہے کہ  پاکستانی کمیونٹی امریکی ہونے پر فخر بھی کریں۔برائیٹن فیملی ڈے عید سیلیبریشن کے موقع پر بچوں  کی موج مستی کے لئے  جمپنگ کاسلز اور دیگر  تفریحی سرگرمیوں کا بھرپور انتظام کیا گیا تھا، اس موقع پر بچوں میں مفت کھلونے بھی تقسیم کئے گئے۔ایونٹ میں عید کی مناسبت سے مہندی کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جہاں مہندی کے نت نئے ڈیزائن ہاتھوں پر سجائے جاتے رہے، اس موقع پر اپنا کمیونٹی کی چیف ایگزیکٹیو ارم حنیف کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی گئی۔تقریب میں  شریک نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹر عدیل رانا نے  کمیونٹی کے تمام افراد  کو عید  کی مبارکباد دیتے ہوئے  کہا کہ میں یہاں تقریباً ہر سال آتا ہوں اور ہر سال یہ ایونٹ پہلے سے بہتر اوربڑا ہوتا ہے ،عدیل رانا نے کہا کہ میں ان خاندانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں جو اپنے  بچوں کو پولیس لائن میں لانے کا پلان کرتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کے لئے  بھی بہترین ہے۔اپنا کمیونٹی کی ایگزیکٹیو  ڈائریکٹر  شازیہ وٹو  کا کہنا تھا  ہمیں اس سسٹم کا حصہ بننے کے لئے اپنا ووٹ  لازمی رجسٹر کروانا چاہیئے، جب تک ہم امریکی  سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے ہم پاور میں نہیں آئیں گےکیونکہ یہی ہماری آنیوالی نسلوں کے لئے ہم ہے۔عید کی خوشیاں ہوں اور موسیقی کا تڑکا نہ لگے ایسا تو ممکن نہیں، تقریب میں گلوکارہ کی سر بکھیرتی آ واز  نے بچوں بڑوں سمیت بزرگوں کو بھی جھومنے بھی مجبور کر دیا۔تقریب میں کمیونٹی کی سماجی شخصیت سلمی کوثر نے بھی منتظمین کو مبارکباد دیتے  اپنے خیالات کا اظہا کیا۔تقریب کے شرکاء کے  لئے شازیہ اور مرحبا فارمیسی کے تعاون سے گفٹ ہیمپرز بھی رکھے گئے تھے جو بزریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے گئے،انعام جیتنے والوں نے  تقریب کو انجوائے کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والون مہمانوں نے بھی شرکت کی اور اس ایونٹ میں مدعو کئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانان اور  مختلف شعبہ جات سمیت  اپنا کے چئیرمین پرویز صدیقی کو ٹوکن آف ایپریسیئشن اور سوینئیرز دئیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.