vosa.tv
Voice of South Asia!

اپنا نیوجرسی سپرنگ فیسٹیول کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

0

امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا نیو جرسی کی صدر ڈاکٹر عرفانہ خان کی سربراہی میں اپنا نیوجرسی کے سپرنگ فیسٹیول کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔اپنا نیو جرسی کی ٹیم نے تنظیم کی صدر ڈاکٹر عرفانہ خان کے ہمراہ اس پروگرام کے وینیو کا دورہ کیا اور پروگرام کے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اپنا نیو جرسی کے ایگزیٹو کمیٹی ممبران ڈاکٹر میر شریف اور ڈاکٹر رضوانہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔یہ سپرنگ ایونٹ ہفتہ چار مئی کو رابرٹ وڈ جانسن ہاسپٹل نیو جرسی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں شہنشائے غزل مہدی حسن کے فرزند کامران مہدی حسن بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔نیوجرسی میں موجود کمیونٹی کے لوگ اپنا نیو جرسی کے بہار فیسٹیول میں شرکت کیلئے  انتہائی پرجوش ہیں۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.