ایرانی پاسداران انقلاب کا اسرائیلی کنٹینر جہاز پر قبضہ
شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد تہران نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہوا ہے ۔ایران نے ہفتے کے روز اسرائیل سے منسلک ایک کنٹینر جہاز کو قبضے میں لے لیا جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) کے کمانڈوز آبنائے ہرمز میں جہاز پر ہیلی کاپٹر سے نیچے اترے۔ایران کی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ MSC Aries لندن میں قائم Zodiac Maritime سے منسلک ہے جو اسرائیلی ارب پتی Eyal Ofer’s Zodiac Group کا حصہ ہے۔یہ جہاز آخری بار جمعے کو دبئی سے آبنائے ہرمز کی طرف جا رہا تھا۔اس نے اپنا ٹریکنگ ڈیٹا بند کر دیا تھا جو کہ اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کے لیے عام بات ہے جو خطے سے گزرتے ہیں۔ایرانی حکام نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔اے پی کی جاری کردہ ویڈیو میں سوویت دور کا مل ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر دکھایا گیا ہے، جسے آئی آر جی سی اور یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی ماضی میں جہازوں پر کمانڈو حملے کرنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔برطانوی فوج کے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے کہا کہ اس جہاز کو خلیج عمان میں اماراتی بندرگاہ شہر فجیرہ کے قریب قبضے میں لے لیا