مئیر ایرک ایڈمز کا فوجداری عدالت میں تقرریوں کااعلان
نیویارک:نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے فوجداری عدالت میں چار نئی تقرریوں کا اعلان کردیا۔نیویارک سٹی کے میئرایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ اور انصاف کی خوشحالی کے لیے ان ججوں کی تقرری ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ فوجداری انصاف کا نظام نیویارک کے تمام شہریوں کی بہتری کے لیے کام کرتا رہے۔ مئیر کا کہنا تھا کہ یہ افراد اپنے شعبے کے بہترین اور روشن دماغوں میں سے ایک ہیں اور میں اس شہر کے لیے ان کی مسلسل خدمات کا منتظر ہوں۔نئی تقرریوں میں ایڈورڈ ڈینیئلز،ڈینیئل لوئس،مشیل ویبر اور کرسٹوفر وائٹ ہیر شامل ہیں۔سٹی ہال کی چیف کونسل لیزا زورنبرگ نے چار نئے فوجداری عدالت کے ججوں کی تقرری کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ایسےتیز ترین انصاف کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے جو نیویارک کے تمام شہریوں کے لیے منصفانہ ہو اور جس کے زریعے ایک اعلیٰ معیار کی آزاد عدلیہ کا ہونا امریکی جمہوری نظریات کے لیے اہمیت کاحامل ہے۔