vosa.tv
Voice of South Asia!

اٹلی میں پاکستانی کلچرل فیسٹول

0

 ملبوسات،جیولری اورکھسے خواتین کی توجہ کا مرکز،اطالوی خواتین نے بھی مہندی لگوائی

بلوونیا:(ویب ڈیسک)اٹلی کے شہر بلوونیا میں پاکستانی کلچرل فیسٹول سجا تو ہر طرف ثقافتی رنگ بکھر گئے۔لوگ مذیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اور رنگ برنگے ملبوسات  خواتین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔پاک فیڈریشن اٹلی کے اشتراک سے بلوونیا میں پاکستان کلچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔جہاں بڑی تعداد میں  پاکستانی نژاد اطالوی  فیملیز نے شرکت کی ۔دیار غیر میں اپنےدیسی ثقافتی رنگ دیکھ کر لوگ بہت لطف اندوز ہوئے۔فیسٹول میں مختلف اسٹالز پر پاکستانی  ثقافت  کی عکاسی  کرتے  دیدہ زیب ملبوسات، جیولری اور کھسے فروخت  کےلیے  پیش کیے گئے،   جو نہ صرف دیسی   بلکہ اطالوی خواتین    کی بھی توجہ  کا مرکز  بن گئے ۔پاکستانی بچیوں  کے ساتھ ساتھ اطالوی خواتین بھی مہندی لگاتی نظر آئیں ۔بچوں نے مختلف ملی نغموں پر ٹیبلوز کے ذریعے  پاکستانی ثقافت  اجاگر کرنے کی کوشش کی ۔جسے مقامی افراد نے بھی بہت پسند کیا۔اس موقع پر پاک فیڈریشن اٹلی کے صدر آصف رضانے کہا  کہ کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد پاکستانی کلچر فیسٹول کامیابی سے منعقد ہوا، مستقبل  میں اس طرح کے فیسٹول اٹلی کے دوسرے شہروں میں بھی کروائیں گے ۔فیسٹول کے  آخر میں شرکاء کیلئے کانسرٹ ہو اتو  منچلے جھوم اٹھے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.