ریاض:آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی کے اعزاز میں عشائیہ
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چیئرمین کشمیر اوورسیز فورم افتخار عباسی کی جانب سے آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔عشائیہ تقریب کے مہمان خصوصی دیوان علی چغتائی نے اوورسیز کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعبہ میں تبدیلی لانے کا ازم ہے این ٹی ایس کے زریعے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو لائیں گے تاکہ قابل لوگ نئے جذبے اور جدید تقاضوں کے مطابق علم کی شمع روشن کر سکیں اعلی تعلیم حاصل کرکے یہ ثبوت دیں کہ آپ ایک تعلیم یافتہ اور تہذیب یافتہ قوم کے فرد ہیں تقریب کے میزبان افتخار عباسی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دیوان علی چغتائی جیسی شخصیت آزاد کشمیر کا قیمتی اثاثہ ہے تعلیم کے فروغ کیلئے ان کی ناقابل فراموش کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا تقریب سے ؛ ارشد تبسم ؛ سردار رشید ؛ چوہدری ثاقب ؛ راجہ رئیس نواز ؛ نسیم عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے دیوان علی چغتائی کی تعلیم کیلئے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔