vosa.tv
Voice of South Asia!

خانہ کعبہ کا تالا اور چابی امریکی سرکاری عمارت میں زیارت کے لیے رکھ دئیے گئے

0

غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسے بند ہونا چائیے۔نیو یارک سٹی کے پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیمز  

نیو یارک سٹی کے پبلک ایڈووکیٹ جمانی  ولیمز نے مسلم کمیونٹی کے ارکان کے لیے مین ہیٹن کے علاقے میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا، افطار ڈنر میں امریکی آفیشلز سمیت  مسلم ممالک کے سفارتی عملے کے افراد بھی شریک ہوئے۔نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن میں آفس آف پبلک ایڈوکیٹ اور سلک روڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے افطار ڈنر کا اہتمام  کیا گیا۔ڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ کاشف حسین نے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔  اس موقع پر اسمبلی ممبر ظہران ممدانی ،اسمبلی ممبر خلیل انڈرسن ،سٹی کونسل ممبر یوسف سلام،کونسل ممبر الیکسا ایولیس ،کونسل ممبر ریٹا جوزف،ازبکستان کے قونصل جنرل جمیل شیراپوف اور پاکستان کے نائب قونصل جنرل عمر شیخ بھی موجوف تھے۔افطار ڈنر میں ایسٹ فلیٹ بش مسجد کے امام حسن اکبر کا کہنا تھا غزہ میں فوری سیز فائر بے حد ضروری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  نیو یارک سٹی کے پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیمز کا کہنا تھا  کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں ، میں نہیں جانتا کہ مشرق وسطیٰ کے بحران کو کیسے حل کیا جائے۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ سب جو کچھ غزہ   میں ہو رہا  ہے اسے فوری بند ہونا چاہیئے۔افطار ڈنر کے شرکاء سے مخاطب ہو تے ہوئے ڈپٹی پبلک ایدووکیٹ کاشف حسین کا کہنا تھا  یہ رمضان مظلوم فلسطینیوں کی وجہ سے  ہمارے لئے بہت دردناک ہےکیونکہ اس ماہ مقدس میں جس طرح غزہ میں مسلمانوں  کو شہید کیا جاررہا ہے  اس سے پوری امت مسلمہ تکلیف میں ہے، انہوں نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لئے ایک لمحے کی خاموشی کی درخواست بھی کی۔آفس آف پبلک ایڈوکیٹ کے زیر اہتمام افطار ڈنر سلک روڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کعبۃاللہ کے تالے چابی سمیت غلاف کعبہ اور دیگر تبرکات بھی زیارت کے لئے رکھے گئے تھے جسے لوگوں نے نہایت عقیدت اور احترام سے دیکھا۔ تبرکات کے جمالی حسن نے پورے ماحول کو ایمان افروز بنا دیا۔افطار ڈنر میں دیگر مسلم ممالک کا سفارتی عملہ بھی موجود تھا اس موقع پر  پاکستان کے وائس قونصل جنرل عمر شیخ نے رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے آفس آف پبلک ایڈوکیٹ کی جانب سے افطار ڈنر کے انعقاد کو سراہا۔اس موقع پر امریکن آفیشلز کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لئےغزہ کی صورتحال انتہائی  دلگرفتہ ہے، ہم نے بہت سارے سیاست دانوں سے سنا ہے کہ تمام لوگوں کے لئے اصول  برابری کی بنیاد پر ہونے چاہیئے لیکن  جب فلسطینیوں کی بات آتی ہے تو وہ لکیر کھینچ دیتے ہیں۔افطار ڈنر میں  نیویارک شہر کی مسلم امریکن کمیونٹی  سمیت منتخب عہدیداروں، مذہبی رہنماؤں اور معززین نے شرکت کی ۔ اور  پبلک ایڈووکیٹ آفس  کے اقدام کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.