vosa.tv
Voice of South Asia!

ہوائی کی جیل سے فرار ہونے والا قیدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

0

محکمہ اصلاح وبحالی نے فرار ہونے کی تحقیقات شروع کردی اور ڈرائیور کی بھی تلاش

ایک شخص جو ہوائی کی جیل سے فرار ہوا تھا اور گاڑی سے ٹکرایااور  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ہوائی کے محکمہ اصلاح اور بحالی نے کہا کہ میتھیو جے اورنیلاس جونیئر کاؤئی کمیونٹی اصلاحی مرکز سے فرار ہونے کے بعد ہٹ اینڈ رن میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔حکام نے بتایا کہ قیدیوں نے تیزدار آلہ کی مدد سے باڑ کو کاٹا اور فرار ہوگئے جس کے بعد اہلکاروں نے قیدیوں کا پیچھا کیا لیکن قیدی جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روپوش ہوگئے ۔جس کے فوراً بعد سڑک سے تیز آواز سنائی دی گئی مقیدی میتھو جیل سے تقریباً 100 گز (90 میٹر) دور Kuhio ہائی وے کے پاس زخمی حالت میں پڑا ہوا پایا جسے ایمبولینس کی مدد سے ہسپتال پہنچایا گیا ۔جہاں پر قیدی کی حالت بگڑ گئی اور اسے جمعرات کی تار کو مردہ قرار دے دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ 33 سالہ میتھو نیلاس منشیات  کے کیس میں جیل میں قید تھا۔حکمہ اصلاح و بحالی حکام نے کہا کہ وہ فرار ہونے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔کاؤئی پولیس نے بتایا کہ میتھو  کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کوہیو ہائی وے کی جنوب کی طرف جانے والی لین میں شمال کی طرف بھاگ رہا تھا۔ پولیس ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہےجو جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.