vosa.tv
Voice of South Asia!

یونیورسٹی میں نیویارک پولیس چیف کی بےعزتی،طلباء کی نعرے بازی

0

نیویارک:نیویارک یونیورسٹی کے طلبا ساتھیوں کی رہائی اور فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی آپریشن کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے تھے کہ جمعرات اور جمعہ کی  دیر رات نیویارک پولیس کے سربراہ ساتھی اہلکاروں کے ساتھ آئے نیویارک یونیورسٹی آئے اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے ایک لڑکی کو پکڑ لیا جو پولیس کے سربراہ کے سامنے احتجاج کررہی تھی پولیس نے لڑکی کو پکڑنے کے بعد دونوں ہاتھ پیچھے باندھ دئیے اور پولیس سربراہ کے ساتھ گرفتار لڑکی کو لے کر یونیورسٹی کی عمارت میں داخل ہوگئے ۔یہ سارا عمل دیکھنے کے بعد طلبا مشتعل ہوگئے اور عمارت سے باہر جانے والا دروازہ بند کردیا اور پولیس سربراہ اسسٹنٹ جمیز دیگر ساتھیوں کے ساتھ اندر بند ہوگئے ۔طلبا نے انہیں باہر نکلنے نہیں دیا جس کے بعد بڑی تعداد میں طلبا نے پولیس سربراہ واہلکاروں کا گھیراؤ کرلیا اور شدید نعرے بازی شروع کردی ۔طلبا کا کہنا تھا کہ گرفتار لڑکی کو رہا کیا جائے اسے جانے دیں اس کا قصور صرف پرامن احتجاج ہے ہمارے دیگر ساتھیوں کو رہا  کیا جائے ۔طلبا کے تعیش میں آنے کے بعد پولیس سربراہ ودیگر اہلکاروں نے دوسرے دروازے سے باہر نکلنا ہی بہتر سمجھا جس کے بعد پولیس دوسرے دروازے سے نکلنے کے لیے گئی تو طلبا نے تعاقب کیا اس دوران طلبا نے پولیس سربراہ کی بےعزتی کی اور فاشسٹ سمیت دیگر نعرے لگائے لیکن پولیس چیف یونیورسٹی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔اس حوالے سے نیویارک کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جمیز وہ پولیس چیف کو غلط جگہ لے کر چلے گئے تھے لہذا پولیس چیف ٹھیک ہیں  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.