vosa.tv
Voice of South Asia!

طلباء کے نیویارک فیشن انسٹی ٹیوٹ ٹریننگ کی عمارت میں ڈیرے

0

سینکڑوں طلباء نے عمارت کے اندر اور باہر کیمپ لگالیے کھانے پینے کا سامان موجود ،بینرز آویزں

نیویارک:نیویارک یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء کو پولیس نے حراست میں لیا ہوا ہے،زیر حراست طلباء کو پولیس نے نیویارک کیمپس سے گرفتار کیا تھا جب طلبا اسرائیل کو ہتھیاڑوں کی فراہمی بند کرنے اور غزہ نسل کشی کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے ،پولیس نے بڑی تعداد میں لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا ہوا ہے ۔ساتھیوں کی رہائی اور فلسطین میں جاری لڑائی کو بند کرنے کے لیے  سینکڑوں طلباء نیویارک فیشن انسٹی ٹیویٹ ٹریننگ کی عمارت میں رات گئے داخل ہوگئے اور عمارت کے اندر نعرے بازی شروع کردی جس کے بعد طلبا کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے وہ یہاں سے نہیں نکلیں گئے ساتھیوں کو رہا کیا جائے فلسطین میں نسل کشی بند کی جائے اور اسرائیل کو ہتھیاڑوں کی فراہمی اور جاری ہونے والی امداد ختم کی جائے جو امداد اسرائیل کو دی جارہی ہے وہ یونیورسٹیوں کے طلباء پر خرچ کی جائے ۔جس کے بعد طلبا نے عمارت کے اندر اور باہر ٹہرانے کے لیے کیمپ لگائے اور مختلف بینرز آویزں کیے جن پر مختلف نعرے درج ہیں۔طلبا کا کہنا تھا کہ ہم نہ ہی رکیں گے اور نہ ہی تھکیں گے ہمارے مطالبات پورے تک احتجاج جاری رہے گا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں رات کو کھانے پینا کے سامان کا بندوبست کیا ،کمبل اور چٹائیاں بھی ساتھ لے کر آئے  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.