درجنوں طلباء کا نیویارک پولیس ہیڈ کوراٹر تک مارچ
"ہم ہارے ہوئے لوگوں” کو دیکھ رہے ہیں،طلبا کے پولیس کو دیکھ کر نعرے
نیویارک:نیویارک یونیورسٹی پر رات گئے کارروائی کے بعد طلبا کو حراست میں لے لیا گیا جس کے بعد ساتھی طلبا یونیورسٹی کے باہر جمع ہوئے تاکہ نیویارک پولیس ہیڈ کوراٹر تک مارچ کیا جاسکے جس کے بعد تھوڑی ہی دیر میں بڑی تعداد میں طلباء یونیورسٹی کے باہر پہنچ گئے اس موقع پر طلبا نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے ۔جس کے بعد طلباء کو یکجا کرنے والے گروپ نیویارک پولیس کے ہیڈ کوراٹر کی طرف مارچ کرنا شروع کیا اس موقع پر طلبا نے لائٹیں اٹھا رکھی تھیں اور ڈھول پکڑے ہوئے تھے اور پولیس ہیڈکوراٹر کی طرف مارچ شروع کیا اور بڑی تعداد میں طلبا ہیڈ کوراٹر پہنچے تو پولیس نے ہیڈکوراٹر کی طرف جانے والا راستہ بند کردیا اور مظاہرین کے سامنے کھڑی ہو گئی ااس موقع پر مظاہرین نعرے لگارہے تھے کہ "ہم ہارے ہوئے لوگوں” کو دیکھ رہے ہیں کچھ دیر پولیس ہیڈ کوراٹر کے عقب میں مظاہرہ کرنے کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے