vosa.tv
Voice of South Asia!

کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی اور اسرائیلی مظاہرین کا براڈوے گیٹس پراحتجاج

0

فلسطینی حامی مظاہرین کی ضمانتوں پر رہائی کے لیے طلباء کی فنڈزریزنگ میں لوگوں نے خطیر رقم جمع کرادی

نیویارک:کولمبیا یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج بین الاقوامی برداری کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے،دنیا بھر میں کولمبیا سمیت امریکا کی دیگر یونیورسٹیوں میں ہونے والے فلسطین حامی مظاہروں کی باز گشت جاری ہے۔نیویارک پولیس نے کولمبیا یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء کو حراست میں لیا ہوا ہے جو کیمپس میں احتجاج کررہے تھے ۔جمعرات کی رات اور جمعہ کی صبح کولمبیا یونیورسٹی کے بڑی تعداد میں طلباء نے حتجاج جاری رکھا ۔طلبا کا ساتھیوں کی رہائی کے ساتھ فری فلسطین ،اسرائیل کو امداد کی فراہمی بند اور غزہ نسل کشی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا بڑی تعداد میں طلبا فلسطین کے پرچم لے کر براڈ وے گیٹ کے پاس جمع ہوگئے اور نعرے بازی کی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔اطلاعات کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے زیر حراست طلبا کی رہائی کے لیے ساتھی طلبا سرگرم ہوگئے ہیں۔نیویارک پولیس کی جانب سے طلبا کو رہا نہ کیے جانے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے طلبا ء نے ساتھیوں کی رہائی کے لیے فنڈز ریزنگ شروع کردی اور دو دونوں کے دوران طلبا کی فنڈز ریزنگ میں لوگوں خطیر رقم عطیہ کی ہے کہ زیر حراست طلبا کو فی الفور ضمانتوں پر رہا کرایا جائے۔جمعہ کے روز طلبا شدید نعرے بازی کرتے رہے ہیں۔اسی دوران کولمبیا یونیورسٹی میں زیر تعلیم اسرائیل کے حامی طلباء نے بھی مارچ کیا اور براڈوے گیٹ کے پاس پہنچ گئے اس موقع پر اسرائیلی کے حامی طلباء نے اسرائیل کے پرچم کے ساتھ امریکا کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے ان کا کہنا تھا کہ حماس کی حراست میں یرغمالیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے اور یہودیوں کے ساتھ نفرت انگیز سلوک بند کیا جائے جب اسرائیل کے حامی طلبا براڈ وے گیٹ کے پاس پہنچے تو پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا کہ کہیں طلباء کے درمیان  لڑائی  نہ ہوجائے۔اس موقع پر فلسطین کے حامی طلبا کا کہنا تھا کہ جب ہم یہاں پر احتجاج کررہے ہیں تو اسرائیل کے حامیوں کو یہاں نہیں آنا چائیے تھا        

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.