نیویارک پولیس میں پہلے مسلمان چیف کی تقرری
عامر یاکا ٹیلی نے2005میں پولیس میں شمولیت اختیار کی،مختلف عہدوں پر تعینات رہے
نیویارک:امریکا میں مسلمانوں کا سر ایک بار پھر فخر سے بلند ہوگیا۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات انسپکٹر عامر یاکا ٹیلی کو پولیس چیف کے عہدے پر ترقی دے گئی ہے۔عامر یاکاٹیلی پہلے مسلمان پولیس چیف ہیں۔عامر یاکاٹیلی نے تقریباً 20 سال قبل 2005 میں پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔اکتوبر2019 میں انھیں دوسرے مسلمان ڈپٹی انسپکٹر بنے اور پھر نومبر 2019 میں پہلے مسلمان انسپکٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔اس دوران وہ این وائے پی ڈی کے پریسنکٹ 32 میں کمانڈنگ آفیسر بھی تعینات رہے ہیں۔اب انھیں انسپکٹر سے پولیس چیف کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عامر یاکا ٹیلی نیویارک پولیس میں پہلے امریکی مسلمان ہیں جنھیں پولیس چیف کے عہدے پر ترقی دی جارہی ہے اور اس کی باضابطہ تقریب جمعہ کو کوئنز میں واقع پولیس اکیڈمی میں ہوگی۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر انسپکٹر عدیل رانا اور تمام ممبران نے عامر یاکاٹیلی کو پولیس چیف بننے پر مبارکباد دی ہے اور ان کی مزید ترقی و کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے ۔