vosa.tv
Voice of South Asia!

خطرناک ملزم کا رہائی کے اگلے روز حاملہ خاتون پر حملہ،11سالہ بیٹا قتل

0

خطرناک ملزم کی رہائی کی سفارش کرنے والا پیرول اہلکار  بھی عہدے سے مستعفی

اسپرنگ فیلڈ:ریاستی پیرول بورڈ کے ایک رکن نے  عہدے سے استعفی دیدیا ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے  کہ مستعفی رکن نے ایسے شخص کی رہائی کی سفارش  کی تھی جس نے رہائی کے ایک دن بعد شکاگو کی ایک حاملہ خاتون پر چاقو سے حملہ کیا  تو اس کا 11 سالہ بیٹا بچانے کے لیے آیا تو ملزم نے اسے قتل کردیا ۔متعلقہ حکام گھریلو تشدد سے متعلق حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار کو از سر نو بنایا جائے۔ نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جنکشن کی 63 سالہ لی این ملر نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ ملر نے رپورٹ میں کہا کہ کروسیٹی برانڈ کی جیل سے رہائی کی سفارش کی گئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 37 سالہ مجرم نے بار بار تحفظ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تھی اور شکاگو کے لیٹیریا اسمتھ کو دھمکی دی تھی۔ تفتیش کاروں نے بتایا کہ برانڈ چاقو کے ساتھ اپارٹمنٹ میں گیا اور حملہ کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بیٹے جیڈن پرکنز  کوچاقو مار کر ہلاک کر دیا جبکہ33سالہ اسمتھ تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہے لیکن ڈاکٹروں کو امید ہے کہ وہ اور اس کا پیدا ہونے والا بچہ زندہ رہے گا۔ خاتون کا ایک اور 6 سالہ بیٹا حملے کے وقت وہاں موجود تھا لیکن وہ زخمی نہیں ہوا۔پرٹزکر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس نے استعفیٰ دینے کا صحیح فیصلہ کیا۔پرٹز کر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واضح ہے کہ گھریلو تشدد کے  شکار لوگ مستحق ہیں اور میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہوں کہ اس طرح کے سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے اضافی اقدامات اور تربیت کی ضرورت موجود ہے۔ڈیموکریٹک گورنر کے ترجمان ایلکس گو نے کہا کہ وہ پرٹزکر کے استعفیٰ کی درخواست کے بارے میں لاعلم تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.