vosa.tv
Voice of South Asia!

ورثاء کی منتظر میت کی نیو جرسی کے مقامی قبرستان میں تدفین

0

بزرگ کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مقامی افراد کی شرکت،اکنا ریلیف خدمات کے لیے ہروقت تیار

نیویارک: 9ماہ سے ورثاء کےمنتظر مسلمان بزرگ مسعود احمد کو اکنا اورالریان فیونرل سروسز کی کوششوں سے نیو جرسی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نیویارک سٹی کے مردہ خانے میں 7 اگست 2023سے پاکستانی  مسلمان بزرگ مسعود احمد کی میت ورثاء کی منتظر تھی۔ کمیونٹی کی کئی شخصیات نے مرحوم کے لواحقین کوتلاش کرنے کی کوشش لیکن کوئی والی وارث سامنے نہ آسکا۔ معروف سماجی  تنظیم   اکنا  ریلیف اور الریان مسلم  فیونرل سروسز  کے زریعے تجہیز و تکفین کے بعد  مرحوم  مسعود احمد کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مکی مسجد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ مکی مسجد کے پیش امام قاری اسامہ کی امامت میں ادا کی گئی، قاری اسامہ نے مسلمانوں کے ایک دوسرے پر حقوق کے حوالے سے بیان دیا۔اکنا ریلیف کے نمائندےنے وائس آف ساوتھ ایشیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ اکنا ریلیف لاوارث لاشوں کی تدفین کے لئے  ہمیشہ سے خدمات دیتی آرہی ہے اور اس میں الریان مسلم فیونرل کا تعاون رہا ہے۔بعد نماز جنازہ مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔مرحوم مسعود احمد کو  ہفتے کی صبح  نیو جرسی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.