نیویارک کے تجارتی مرکز میں ڈکیتی،مختلف علاقوں سے3 بچے بھی لاپتہ
نیویارک سٹی کے مختلف علاقوں سے تین کم سن بچے لاپتہ ہوگئے۔پولیس نے بچوں کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کردی ۔نیویارک سٹی کے مختلف علاقوں سے تین کم سن بچے لاپتہ ہوگئے۔لاپتہ بچوں دو لڑے اور ایک لڑکی شامل ہے۔این وائے پی ڈی کے تھانہ نمبر52 کی حدود سے ایک13 سالہ بچی اور تھانہ نمبر 42 کی حدود سے977 فاکس اسٹریٹ برونکس سے ایک 13 سالہ بچہ لاپتہ ہوگیاجبکہ تھانہ نمبر 83 کی حدود سے 1324 ہینکاک اسٹریٹ سے بھی ایک 11 سالہ بچے کی گمشدہ ہونے کی اطلاع ہے۔نیویارک پولیس کوشش کررہی ہے کہ ان تینوں گمشدہ بچوں کو تلاش کیا جائے۔دوسری طرف بے چیسٹر ایونیو میں واقع ایک تجارتی مرکز میں3800 ڈالر مالیت کے سامان کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔تھانہ نمبر45 کی پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلیے تصاویر جاری کردی،پولیس نے شہریوں اپیل کی ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری میں تعاون کریں ۔اُدھر نیویارک پو لیس کے تھانہ نمبر 1 کے عملے کو باؤلنگ گرین اسٹیشن پر چو ری کی واردات میں مطلوب دو ملزمان کی تلاش ہے ۔