جرمنی اور سعودی عرب میں یوم پاکستان کی پروقار تقاریب کا انعقاد
برلن میں سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے پرچم کشائی کی،جدہ اور ریاض میں سفیروں نے سبز ہلالی پرچم اٹھایا
84 واں یوم پاکستان کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے اہلکاروں سمیت کمیونٹی کے افراد اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے پرچم کشائی کی اور شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ سفارت خانہ پاکستان برلن کے چانسری حال میں منعقد ہونے والی یوم پاکستان تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔تقریب سے سیکنڈ سیکرٹری گل ناز نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور تھرڈسیکرٹری سعد نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور پریس ڈیپارٹمنٹ کے ماریہ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کے سنائے جن میں آج کے دن کی مناسبت سے تجدید عہد کرنے کے علاوہ ملکر پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کا عہد کیا گیا جبکہ لسانی اور گروہ بندی کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت اور دیگر علاقائی تعصب کا خاتمہ کرکے ایک اچھا پاکستانی بننے کی تلقین کی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات اور دیگر اقوام عالم میں باوقار قوم کے طور پر بڑھنے پر زور دیا گیا۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے پیغامات میں کہا گیا تھا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے فلسطین و غزہ میں جاری جنگ کو فوری روکنے اور عالمی برادری سے غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کرنے پر زور دیا گیا سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اس بات پر زور دیا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان کی ترقی میں ان کا اہم کردار ہےیوم پاکستان ہمیں تجدید عہد کراتا ہے تاکہ ہم اپنے بزرگوں کی جدوجہدازادی کو یاد کرکے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ قومیں ہمیشہ قائم و دائم رہتی ہیں جو اپنے قومی تہوار جوش وخروش کے ساتھ مناتی ہیں۔ سفیر نے کہا ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں پاکستان سے زیادہ مسلمان اباد ھے لیکن ان کو ایک اقلیت طور پر دیکھا جاتا ھے بھارتی مسلمان مظلوموں کہ طرح زندگی گزارنے پر مجبور ھے ہمارے قائدین نے پاکستان کے لیے جو قربانیاں دی ھے اس کا صلہ ہمیں ازادریاست طور پر ملنے والا پاکستان ہے۔علاوہ ازیں پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب میں کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور قونصلیٹ کے افسران نے شرکت کی، قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے پرچم کشائی کی۔قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا مملکت میں مقیم 27 لاکھ پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی اور دیار غیر میں پاکستانیوں کے اہم کردار اور ہر مشکل وقت میں ملک و قوم کا ساتھ دینے پر سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں آج اتنے سالوں بعد پاک سعودی تعلقات نا صرف خاص مضبوط سفارتی تعلقات ہیں بلکہ تاریخی مذہبی اور برادرانہ مراسم اور ٹھوس عوامی تعلقات بھی ہیں 23 مارچ تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جو ہر سال ہمیں اس عہد کی تجدید کراتا ہے کہ ہمیں بحیثیت مجموعی قوم متحد رہ کر پاکستان کی ترقی میں اپنا اپنا بہترین کردار ادا کرنا ہے تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔مزید براںسعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں 23 مارچ یوم پاکستان کے دن پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس سفارتخانہ پاکستان کے آفیسروں سمیت پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے جوانوں نے شرکت کی۔۔سفیر پاکستان احمد فاروق نے مسلح افواج کے اہلکاروں کے ساتھ قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ آج 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی بنیاد نظریہ اسلام پر رکھی گئی ہمیں اپنی بقا کی جنگ آپس میں متحد ہو کر جیتنی ہے آج بھی ہمیں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے اسی جوش و جذبے کی ضرورت ہے ہمیں مل کر ایک ایسے پاکستان کی تعمیر و ترقی کرنا ہے جس میں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہو سکے تقریب کے آخر میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران نے صدر پاکستان؛ وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کے پیغام پڑھ کر سنائے گے اور یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا۔