vosa.tv
Voice of South Asia!

لبنان کے شہریوں کو بڑا ریلیف، امریکا نے ٹی پی ایس میں خودکار توسیع کردی

0

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی (DHS) نے لبنان کے شہریوں کے لیے عارضی تحفظاتی حیثیت (TPS) میں خودکار طور پر چھ ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد یہ سہولت اب 27 نومبر 2026 تک برقرار رہے گی۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق وفاقی رجسٹر میں جاری نوٹس کے تحت لبنان کے وہ شہری جو پہلے سے ٹی پی ایس پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اگر وہ اہلیت کے تقاضے پورے کرتے ہیں تو انہیں نومبر 2026 تک امریکا میں قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔ اس دوران ان کے ورک پرمٹ بھی خودکار طور پر مؤثر تصور کیے جائیں گے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور غیر یقینی حالات کے باعث مقررہ قانونی مدت کے اندر حتمی فیصلہ ممکن نہ ہوسکا، جس کے بعد قانون کے مطابق ٹی پی ایس میں خودکار توسیع نافذ ہوگئی۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے واضح کیا کہ اس توسیع کا مقصد لبنان سے تعلق رکھنے والے افراد کو موجودہ حالات میں تحفظ فراہم کرنا ہے، جبکہ آئندہ مہینوں میں ملک کی صورتحال کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.