vosa.tv
Voice of South Asia!

راجہ طالب کیانی کا پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی

0

سعودی عرب کے سیاحتی اور ثقافتی شہر جوبیل میں پاکستان کی سیاسی سماجی شخصیت راجہ طالب کیانی کی جانب سے  پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر نور افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی افراد نے بھرپور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید مزمل شاہ کا کہنا تھا کہ رمضان کریم دوسروں کے غم بانٹنے اور احساس کرنے کا مہینہ ہے ماہ رمضان ہمیں خود احتسابی اور گناہوں سے بچنے کا بہترین موقعہ فراہم کرتا ہے روزہ تزکیہ نفس کے ساتھ ساتھ ضبط ،برداشت اور روحانی پختگی کا درس دیتا ہے تقریب کے میزبان راجہ طالب کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کریم ہمیں نیکی اور اعتدال پسندی کی راہ پر چلنے کا سبق دیتا ہے جو معاشرے میں بھلائی کے فروغ اور بدی کے خاتمے کا بہترین راستہ ہے تقریب سے ؛ مرزا ریاض بیگ جہلمی ، راجہ عامر کیانی ، افتخار احمد ، رانا ریاض ، راجہ عمران یونس اور دیگر نے کہا کہ دیار غیر میں ایسی ایمان افروز محافل کے انعقاد سے ایمان کو تازگی ملتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.