سعودی عرب میں پاکستانی کاروباری شخصیت کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام
سعودی عرب کے شہر الخرج میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت امانت علی مغل کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتی افسران سمیت پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور دیگر غیر ملکی افراد شریک ہوئے۔الخرج میں چوہدری امانت علی مغل کی جانب سے منعقدہ دعوت افطار میں وادی عزیز چنیوٹ کے سجادہ نشین حضرت پیر محبوب الہی نے خصوصی طور پر شرکت کی جنھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ صیام مسلمانوں کے لئے موسم بہار کی مانند ہے اسی لیے رمضان المبارک سال بھر کے اسلامی مہینوں میں سب سے زیادہ عظمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی شب قدر ہزار مہینوں سے افضل ترین رات ہے اس لئے ضروری ہے کہ رمضان المبارک کو تقوی،پرہیزگاری اور پاکیزگی کے ساتھ گزارا جائے امانت علی مغل کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی جانب سے بھیجی جانے والی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے اور یہ اللہ کا ہم پر احسان ہے کہ اس نے ہمیں رمضان جیسا بابرکت مہینہ عطا کیا ہے جس میں ہم روزے اور عبادات کے ذریعے اللہ کے فضل اور کرم سے فیض یاب ہوتے ہیں