vosa.tv
Voice of South Asia!

لانگ آئی لینڈ میں عید ملن پارٹی، مسلم کمیونٹی اکھٹی ہوئی اور بچوں کی موجیں ہوگئیں

0

،خواتین کے لیے مہندی کا اہتمام،بچوں نے فیس پینٹنگ کروائی،کھیلوں میں حصہ لے کر ہلہ گلہ کیا

نیویارک: لانگ آئی لینڈ میں مسلمانوں  نے منفرد انداز میں عید ملن منائی، فیملیز اپنے اپنے گھروں سے منفرد پکوان تیار کرکے لائیں اور خوشیوں کو دوبالا کیا۔ لانگ آئی لینڈ میں واقع  میرک گالف کلب ہاؤس میں اپنی  نوعیت کی منفرد اور شاندار عید ملن پارٹی منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔عید ملن میں نہ صرف پاکستانی  بلکہ  مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی مسلم کمیونٹی کثیر تعداد میں شریک ہوئی ۔خواتین کے لیے مہندی لگوانے کا اہتمام کیا گیا، بچوں نے  فیس پینٹنگ کروائی،مختلف  گیمز کھیلے اور خوب  ہلہ گلہ کیا۔

تقریب کے منتظمین میں شامل لانگ  آئی لینڈ کے  فائرڈیپارٹمنٹ کے محمد ارشد، عائشہ عمر، انیبہ  رحمان ،سلمان عمر، عدنان بخاری اور ثمرین  بخاری نے مل کر مسلم کمیونٹی کو ایک  جگہ  اکھٹا  کیا۔اس موقع پر  محمد ارشد اور عدنان بخاری کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے  کہ کمیونٹی   کے لیے کچھ   نہ کچھ  بہتر کریں۔عید   ملن میں مزے مزے کے روایتی   کھانے  اور سوئیٹ ڈشز سے  سب ہی  لطف اندوز ہوئے۔شرکاء   کا کہنا تھا کہ   کوئی  بھی تہوار ہو مسلم کمیونٹی کو بھرپور طریقے  سے منانا چاہیے۔ اس موقع پر   تقریب کے  منتظمین  میں شامل انیلا  رحمان اور  سعید حسن  نے بھی اپنے اپنے خیالات کا  اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج کی  یہ  تقریب  صرف عید پاٹ لک   نہیں   بلکہ دراصل مسلم کمیونٹی کو ایک  جگہ اکھٹا کرنے کا ذریعہ ہے ۔عید    پوٹ لک  میں  فائر ڈیپارٹمنٹ  کا عملہ بھی شریک ہوا اور وہ   مسلم  ثقافت کے  مختلف  رنگ  دیکھ   کر  بہت خوش ہوئے۔منتظمین نے  اس بات پر زور دیا کہ  سب متحد رہیں، ایک دوسرے  کو  سپورٹ کریں، سیاسی و  انتخابی  عمل میں  ضرور حصہ لیں۔ تقریب کے اختتام پر لکی ڈرا کے  ذریعے شرکاء میں  انعامات  بانٹے  گئے ،کمیونٹی کی خدمات میں مصروف  مختلف شخصیات کو  ایورارڈز دیےاور آئندہ سال اس  پروگرا م کو مزید بہتر بنانے کے لیے شرکاء سے  تجاویز بھی لی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.