نیویارک شہری حکومت کا31 سالہ ملازم گرفتار
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 25 کے عملے نے شہری حکومت کے محکمہ این وائے پی ڈی کے 31 سالہ آف ڈیوٹی آفیسر کو 3rd ڈگری اساللٹ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔تھانہ نمبر 103 کا عملہ 160 اسٹریٹ 108 ایوینیو پر 17 سالہ لڑکے پر حملہ کرنے کے الزام میں ملزم کو تلاش کررہا ہے۔تھانہ نمبر 69 کا عملہ 1764 روک آوے پارک وے پر چیز بینک کے اندر 31 سالہ شخص سے 300$ کیش چھیننے کے الزام میں ملزم کو تلاش کررہا ہے۔تھانہ نمبر 44 کا عملہ کورٹ یارڈ 365 ایسٹ 163 اسٹریٹ پر 16 سالہ لڑکے سے ڈکیتی کے الزام میں 3 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 101 کا عملہ 44 سالہ گمشدہ مرد کو تلاش کر رہا ہے،آخری بار انہیں13 مئی کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔